Baaghi TV

طلاق یافتہ ، بیوہ خواتین کی دوبارہ شادی کو معیوب سمجھنا درست نہیں، حمزہ علی عباسی

hamza ali abbasi

اسلام آباد: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین، خصوصاً بچوں کی ماؤں، کی جانب سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا جائے تو معاشرے کو اسے منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

ایک ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین، بالخصوص وہ خواتین جن کے بچے بھی ہوں، کی دوسری شادی کو معیوب سمجھتا ہے اور انہیں بری نگاہ سے دیکھتا ہے، جو درست رویہ نہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہے یا نہیں، یہ اس کی ذاتی زندگی اور ذاتی فیصلہ ہے، دوسروں کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں منفی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے ان کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ دوبارہ شادی کرنا ان کا حق ہے جو انہیں دین نے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی فرد کو اپنی زندگی کے ذاتی فیصلے کا اختیار حاصل ہے، ایسے معاملات میں بلاوجہ دخل اندازی کرنا اخلاقیات کے بھی منافی ہے۔ معاشرے کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے ذاتی فیصلوں کا احترام کرے اور خصوصاً بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو دوبارہ زندگی شروع کرنے کے حق سے محروم کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دے۔

More posts