Baaghi TV

معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس چل بسے

لاہور: معروف مزاحیہ شاعر اور ادیب ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے باعث 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر فخر عباس گزشتہ رات لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر فخر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں ان کے آبائی قصبے فاروق آباد میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ڈاکٹر فخر عباس کا شمار اردو کے معروف مزاحیہ شاعروں میں ہوتا تھا۔ ان کی نظم ’’یہ جو لاہور سے محبت ہے، یہ کسی اور سے محبت ہے‘‘ خاص طور پر بے حد مقبول ہوئی اور انہیں ادبی حلقوں میں نمایاں شناخت دلائی۔ان کے انتقال پر ادبی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔آل پاکستان رائیٹرز ایسوسی ایشن(اپووا)کے بانی صدر ایم ایم علی،سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان و دیگر نے ڈاکٹر فخر عباس کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے.

More posts