Baaghi TV

کم عمر بچیوں کو خودکش حملے میں استعمال کرنے کا بی ایل اے کا منصوبہ ناکام

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو خودکش حملے میں استعمال کرنے کا بی ایل اے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں،پریس کانفرنس کا مقصد فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو عوام کے سامنے لانا ہے، اگر کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو تو ہمیشہ سوال کیا جاتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کیا کر رہی تھیں، جنوبی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نے کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی، دہشت گرد چادر اور چار دیواری کی پامالی کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد بلوچ روایات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فتنہ الہندوستان کی جانب سے زینب کے شوہر سمیت خاندان کے 8 سے 10 افراد کو قتل کیا گیا، تنظیم کے ساتھ کام کرنے سے انکار پر فتنہ الہندوستا ن کی جانب سے سیف کو قتل کر دیا گیا، سیف کے قتل کے بعد مقامی کمانڈر کا رابطہ مقتول کی بیوی زینب سے ہوا، بلوچوں کی روایت نہیں کہ وہ پہاڑوں میں نامحرموں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کو جھوٹے بیانِیے کو پھیلانے کے لیے ورغلایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے، ان بچیوں کے والدین اور رشتے داروں پر حیرانی ہے کہ کیسے انہیں جانے دیا۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ یہ 16 سالہ زینب اور 12 سالہ فاطمہ ہیں جنہیں ورغلایا گیا، 40 دن تک ان کو کال کوٹھری میں رکھا کہ آپ نے خود کش دھماکا کرنا ہے، ان بچیوں کو مکران سے اپنے ساتھ ملایا گیا اور خود کش حملے کے لیے ورغلایا گیا، حکومت بچیوں کو صحت،تعلیم اور پڑھائی کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے، ان بچیوں کے والدین ندامت محسوس کر رہے ہیں، بچیوں کے والدین حیران ہیں کہ کیسے ان کی بچیاں غیر مردوں کے ساتھ پہاڑوں میں تھیں، دہشت گردوں کے خلاف ہماری فورسز نبرد آزما ہیں، فورسز مسلسل جنگ میں مصروف ہیں، زینب کے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کا الزام سیکیورٹی فورسز پر لگایا گیا، اگر ایک واقعہ ہوتا ہے تو سیکیورٹی فورسز 10 واقعات روکتی بھی ہیں

More posts