Baaghi TV

فاتح پاکستان امت کی قیادت کر رہا ،دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے،سیف اللہ قصوری

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان ،سعودی عرب،ترکیہ کےمابین مکہ معاہدے کا تین سال کے لئے پاکستان کو سیکرٹری جنرل کا منصب ملنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فاتح پاکستان امت کی قیادت کر رہا ہے،مکہ معاہدہ میں‌دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے،مرکزی مسلم لیگ ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو پاکستان کے دفاع، وقار اور قومی مفادات کو مضبوط بنائے۔

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،صدر خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا منصب پاکستان کو ملنا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں، تجربے اور مسلم دنیا میں اس کے اہم کردار کا اعتراف ہے، سعودی عرب میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، مشترکہ تحقیق و ترقی، دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری و پیداوار اور مسلح افواج کے باہمی تعاون میں اضافہ خطے کے امن، استحکام اور اجتماعی دفاع کے لیے مثبت قدم ہے،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی و تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دے گا اورمسلم دنیا کے امن، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرے گا،پاکستان کو مکہ معاہدے میں ذمہ داری پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان اس منصب کو بہترین سفارتی، دفاعی اور قومی صلاحیتوں کے ساتھ نبھاتے ہوئے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر ایک مضبوط، مؤثر اور بااعتماد اجتماعی دفاعی نظام کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرے گا .

More posts