Baaghi TV

ایف بی آر نے مزید 5 اسٹیل یونٹس کو بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی

ایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے مزید 5 اسٹیل یونٹس کو بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کی سہولت فراہم کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اسٹیل مینوفیکچررز کے تمام بجلی کنکشنز پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح 5 روپے فی یونٹ لاگو ہوگی۔ اسٹیل مصنوعات کی تیاری اور استعمال ہونے والے اسکریپ کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کمپنیوں کی اہلیت کا تعین کیا گیا ہے۔

نئی فہرست میں رشید اسٹیل، بتالہ اسٹیل، رائل اسٹیل، پلاٹینم اسٹیل ملز اور کے بی ایس اسٹیل فرنس کو شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان یونٹس کے لیے 5 روپے فی یونٹ کی نئی شرح کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ضرورت کے مطابق اسٹیل یونٹس کی فہرست میں مزید تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے، جس کے تحت مستقبل میں اہل یونٹس کو فہرست میں شامل یا خارج کرنے کا اختیار برقرار رہے گا۔

More posts