چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔
واضح رہے پاکستان نے جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہا ہےامریکا اور ایران نے 17 جون کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھاتاہم سکیورٹی ضمانتو ں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہو گئے-
8 جولائی سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے امریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر حملے کیے۔
