اسپین نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں اسرائیل کی ممکنہ شرکت کی صورت میں ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ہسپانوی حکومت اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف، عالمی کھیلوں میں اسرائیل کی شمولیت پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ سخت موقف اپنایا ہے ، وزیراعظم نے کھیلوں کے میدان میں اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
انہوں نے یہ مطالبہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات اعور مظالم کی وجہ سے کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اسپین دستبردار ہو سکتا ہے یہ مطالبہ اسرائیل کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے،اسپین کے وزیراعظم نے اس معاملے کا موازنہ روس سے کیا جس پر یوکرین پر حملے کے بعد فیفا اور یوئیفا نے پابندی لگا دی تھی-
یاد رہے کہ اسپین نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل پر ہتھیاروں کی فراہمی سمیت مختلف پابندیوں کا اعلان کیا تھا، اسپین خود کو ایک مضبوط فٹ بال طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے اور 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بھی سرگرم ہے جبکہ اسپین فیفا کی رینکنگ میں نمبر ون پر ہے-
