نیویارک، اسپین کے شاہی خاندان نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں قومی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں منایا۔
اسپین کے شاہ فیلپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونور اور انفینٹا صوفیہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے اسپین کی شاندار فتح کا مشاہدہ کیا۔ کامیابی کے بعد شاہی خاندان نے میدان میں جا کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور یادگار لمحات میں شریک رہے۔فتح کے بعد شاہ فیلپ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
دوسری جانب اسپین کے شاہی خاندان کے انسٹاگرام پر موجود سرکاری اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے نام ایک خصوصی اور جذباتی پیغام بھی جاری کیا گیا۔پیغام میں کہا گیا کہ "یہ ٹرافی اس طویل سفر کا انعام ہے جس میں ٹیم نے ہر میچ کے دوران محنت، قربانی، استقامت اور غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا۔”مزید کہا گیا کہ "آپ نے ایک عظیم ٹیم کی طرح ہر چیلنج کا عزم اور حوصلے سے سامنا کیا اور اپنی کارکردگی سے اسپین کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔”
شاہی خاندان نے اپنے پیغام کے اختتام پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور اسپین کے شائقین کو تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فتح کو پورے ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
