Baaghi TV

فضا علی شوبز انڈسٹری یں آئیں تو ان کے مالی حالات کیسے تھے اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

عمموما شوبز انڈسٹری میں عمروں کے ساتھ ساتھ اپنے مالی حالات بھی دوسروں سے چھپائے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے بارے میں کھل کر سچائی بیان کرتے ہیں . اداکارہ و میزبان فضا علی کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے بارے میں کوئی بات نہیں چھپاتے. فضا علی نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ وہ جب شوبز انڈسٹری میں آئیں تو کن حالاتوں میں تھیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو میرے مالی حالات کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے. میرے والد کینسر کے مریض تھے

مجھے ان کے علاج کے لئے پیسے چاہیے تھے ، گھر کی تمام تر ذمہ داری مجھ پر تھی میں تعلیم حاصل کررہی تھی . میں لنڈے بازار سے کپڑے لا کر پہنتی تھی اور زرا بھی شرم محسوس نہیں کرتی تھی . پھر میں نے بہت زیادہ محنت کی خدا نے میری محنت کا صلہ مجھے دیا اور ایک وقت مجھ پہ ایسا بھی آیا کہ میں نے اپنا گھر خریدا کہاں میرے پاس ایک فلیٹ کا کرایہ دینے کےلئے پیسے نہ تھے. فضا علی نے کہا کہ مشکل حالات میں گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ فضا علی اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرام ہوسٹ بھی کرتی ہیں.

More posts