قصور
فوڈ گیلری قصور کی سڑک پر تعمیراتی ملبہ، شہری مشکلات کا شکار
تفصیلات کے مطابق فوڈ گیلری قصور میں تقریباً تین ماہ قبل ٹف ٹائلز سمیت دیگر تعمیراتی کام شروع کیا گیا، جس کے باعث فوڈ گیلری کی مرکزی سڑک کافی عرصہ ٹریفک اور آمدورفت کے لئے بند رہی
گزشتہ ماہ سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا، تاہم تعمیراتی کام کے دوران پڑنے والی ریت تاحال سڑک پر موجود ہے اور صفائی نہ ہونے کے باعث سڑک کا بیشتر حصہ ریت سے اٹا پڑا ہے۔ل
سڑک پر موجود ریت کے باعث فوڈ گیلری کے دکانداروں، شہریوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی پھسلنے اور حادثات کا خدشہ برقرار ہے
دکانداروں اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر موجود ریت اور تعمیراتی ملبہ فوری طور پر صاف کروایا جائے تاکہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہو اور کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے
