Baaghi TV

گرمی کی شدت بڑھی تو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جبکہ ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر بجلی کی پیداوار کے باعث شارٹ فال نسبتاً کم رہتا ہے اور سولر ذرائع سے روزانہ تقریباً 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جبکہ آر ایل این جی کا جہاز مقررہ وقت پر پورٹ نہ پہنچنے کے باعث گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق گیس اور تیل کی بچت کے لیے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں کمی اور شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔

More posts