Baaghi TV

"بیوی نے رات میں کاٹا”ہسپتال کی پرچی سوشل میڈیا پر وائرل

کولکاتہ کے سرکاری سپر اسپیشلٹی اسپتال SSKM سے متعلق ایک مبینہ طبی پرچی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر درج دو جملوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

وائرل ہونے والی مبینہ او پی ڈی پرچی کے بیماری یا کلینیکل نوٹس کے کالم میں ”Wife Bite, Last Night“ درج ہے، جبکہ ڈاکٹر کی ہدایت کے خانے میں ”Keep Distance From Wife“ لکھا دکھائی دیتا ہے۔ پرچی پر کچھ ادویات کے نام بھی درج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر کو SSKM اسپتال کے فزیکل میڈیسن ڈپارٹمنٹ کی او پی ڈی ٹکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق تصویر منگل کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی۔ اس پر تاریخ سمیت دیگر تفصیلات بھی موجود ہیں، جن سے بظاہر یہ گزشتہ جمعہ کی او پی ڈی ٹکٹ معلوم ہوتی ہے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد SSKM سے وابستہ بعض ڈاکٹروں نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مبینہ پرچی کے بارے میں وضاحت طلب کی۔ انتظامیہ نے متعلقہ دن کے او پی ڈی ریکارڈ کی جانچ کی، تاہم اسپتال کے ریکارڈ میں اس نوعیت کی کوئی انٹری نہیں ملی۔اس کے بعد مبینہ پرچی کی اصلیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ وائرل تصویر حقیقی طبی دستاویز ہے یا اسے کسی نے تیار کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا۔SSKM انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے بھوانی پور تھانے میں شکایت بھی درج کرا دی ہے اور سائبر کرائم کے ذریعے تصویر کے ماخذ کا پتا لگانے کی درخواست کی ہے۔
حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مبینہ پرچی کہاں سے آئی، اسے کس نے تیار کیا اور سوشل میڈیا پر سب سے پہلے کس نے شیئر کیا۔ فی الحال پرچی پر درج ڈاکٹر کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی۔اس معاملے میں اہم سوال یہی ہے کہ ”Wife Bite, Last Night“ والی پرچی واقعی SSKM اسپتال میں جاری ہوئی تھی یا یہ ایک جعلی دستاویز ہے۔ اسپتال کے متعلقہ او پی ڈی ریکارڈ میں اس کا اندراج نہ ملنے کے باعث فی الحال اسے اسپتال کی مستند طبی پرچی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

More posts