Baaghi TV

آج پھر سونے کی قیمتوں کی اونچی چھلانگ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 52 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔ مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

More posts