Baaghi TV

حکومت کا درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت نے درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

ٹی سی پی کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے ای پی اے ڈی ایس کے ذریعے بولیاں طلب کی گئی ہیں، جنہیں 28 ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے تک جمع کرایا جاسکے گا۔ موصول ہونے والی بولیاں بھی اسی روز کھولی جائیں گی، جبکہ بولیوں کی آن لائن اوپننگ صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

ٹی سی پی کے مطابق ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کراچی کے پیپری گودام سے موجودہ حالت میں برآمد کی جائے گی۔

حکام کے مطابق درآمد شدہ چینی کی برآمد کا فیصلہ ملک میں چینی کے دستیاب ذخائر اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

More posts