پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سامعہ خان نے کسی کا نام لیے بغیر ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو شادی شدہ اور بچوں کے باپ سے تعلقات قائم کرتی ہیں۔سامعہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ بعض لڑکیاں پیسوں کے لیے شادی شدہ مردوں سے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ امید رکھتی ہیں کہ ایک دن وہ شخص ان سے شادی کر لے گا۔معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سامعہ خان نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے کرکٹر کو دوبارہ فالو کرلیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں، جس کے بعد سامعہ خان نے بھی بالواسطہ طور پر صورتحال واضح کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے حسن علی کے ہمراہ ایک ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی، جس میں دونوں کو پُرسکون ماحول میں ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان پیشے کے اعتبار سے ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔ ان کی حسن علی سے اگست 2019 میں دبئی میں شادی ہوئی تھی۔حسن علی اور سامعہ خان کے تین بچے ہیں، جن میں بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ بیٹا حمدان شامل ہے۔
