قصور
حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت، رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں
پولیس کے 2 ہزار اہلکار تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رہنمائی اور ویلکم بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ زائرین کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر رہنمائی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی انتظامات کے تحت مانیٹرنگ روم، جدید سیکیورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ مزارِ اقدس اور اطراف کے علاقوں میں میڈیکل کیمپس، 3 بیڈز ہسپتال، ریسکیو کیمپ، سول ڈیفنس کیمپ اور پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں
انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں
