Baaghi TV

خیبرپختونخوا: ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ نامنظور ،میڈیکل عملے کاہسپتالوں میں او پی ڈی اور الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ

homeopethic

پشاور: خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینی ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا،اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں ہر سال مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا،جو اس وقت قابل ادائیگی وظیفے کی رقم کی بنیاد پر ہوگا ،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا۔

جبکہ خودمختار، نیم خودمختار ادارے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز اور دیگر ادارے اپنے متعلقہ مجاز فورم کی منظوری اور دستیاب وسائل کی بنیاد پر اس فیصلے کو اپنی تنظیموں میں نافذ کریں گے۔

دوسری جانب ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز نے 15 فیصد اضافہ مسترد کر دیا ہے،صوبہ بھر میں ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز نے اپنے مطالبات کے لیے بائیکاٹ کردیا ہے ،ہسپتالوں میں او پی ڈی اور الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ نامنظور ہے،تیس فیصد اضافہ ہمارا مطالبہ ہے، جبکہ حکومت نے جو پندرہ فیصد اضافہ کیا وہ بھی نہیں دیا جارہا-

More posts