Baaghi TV

لاہور،اچھرہ میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد

crim

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

پولیس کے مطابق بچوں کی عمر 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، مزید تفتیش جاری ہے،اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع موجود ہیں،پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع، مشتبہ افراد کی چیکنگ جاری ہے،واقعہ کی نوعیت جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے،ترجمان ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو قبضہ میں لے لیا گیا، ٹریسنگ جاری ہے،فرانزک اور تفتیشی ٹیموں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، جلد حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

More posts