Baaghi TV

آئی ایم ایف مشن کا پاکستان میں قیام مزید دو روز بڑھا دیا گیا

‎پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں، جس کے باعث آئی ایم ایف مشن کے پاکستان میں قیام میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
‎ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان بجٹ اہداف، ٹیکس اقدامات، اخراجاتی منصوبوں اور مالیاتی اصلاحات پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔
‎تاہم اب تک دونوں فریقین کے درمیان اہم مالیاتی اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے قیام میں توسیع کا مقصد مذاکرات کو مزید وقت دینا اور نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز اور اقتصادی اہداف کو حتمی شکل دینا ہے۔
‎مذاکرات میں محصولات بڑھانے، اخراجات کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
‎معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری یہ مذاکرات نہ صرف آئندہ بجٹ بلکہ ملک کے معاشی اصلاحاتی پروگرام اور مستقبل کی مالی معاونت کیلئے بھی انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
‎حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور آئی ایم ایف شرائط کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

More posts