کوئٹہ: بلوچستان کے صنعت کاروں کے وفد نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا، جہاں وفد نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کے قیام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صنعت کاروں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا۔صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ امن و استحکام صنعتی اور معاشی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ محفوظ کاروباری ماحول سے بلوچستان میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
