وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو بھی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا، قرآن پاک میں اس کے لیے واضح پیغام موجود ہے۔ لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحیم کو دل کے صاف انسان قرار دیا اور ان کے ساتھ عقیدت کا تعلق ہونے کا ذکر کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم نے جامعہ اشرفیہ کو جدید خطوط پر استوار کیا اور ہمارے علما کرام محفوظ ہیں اور ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
محسن نقوی نے اس دوران وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے بھی سوال اٹھایا کہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے معاملات اسی طرح نمٹائے جائیں گے جیسے پہلے بھی کئی بار نمٹائے جا چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ان کا کام بنیادی طور پر دوسرا ہے، جبکہ مذاکرات کا کام متعلقہ حکام کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی: ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن میں واضح پیغام موجود
