Baaghi TV

ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان

usa

ایرانی مسلح افواج نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی مکمل شکست تک ایران پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے اور ملک کے علاقائی یا سرحدی حدود میں کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ سیاست اور جنگ، دونوں محاذوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکست سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متکبر امریکا کبھی آبنائے ہرمز میں قدم نہیں رکھ سکے گا۔

ایرانی حکام نے اپنے بیانات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

More posts