ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی اکتالیسویں لہر کے دوران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے یوم القدس کی آمد سے قبل کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں رمضان کی جنگ میں جان دینے والے شہدا کی یاد میں کی گئیں، جن میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دشمن کو واضح پیغام دینا ہے کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینے اور اپنے مؤقف کے دفاع کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 41ویں لہر، ایران نے اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کا دعویٰ
