Baaghi TV


پاسدارانِ انقلاب کا امریکی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ، ویڈیو بھی جاری

‎
ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس کے شمالی حصے میں ایک مبینہ امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
‎پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سیف سیا نامی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ جہاز امریکا کی ملکیت ہے اور مارشل آئی لینڈز کے پرچم کے تحت چل رہا تھا۔
‎ایرانی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جہاز کو متعدد بار انتباہ اور وارننگ جاری کی تھی، تاہم جہاز نے ان ہدایات کو نظر انداز کیا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
‎بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ آئل ٹینکر کو امریکی فوج کے اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے، اسی بنیاد پر اسے ہدف بنایا گیا۔

More posts