Baaghi TV

اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے

ishaq

‎پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جمعے کے روز واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔
‎وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
‎یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان سفارتی سطح پر امن کوششوں میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔
‎ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایران کے خلاف جاری جنگ کے مستقل خاتمے اور ممکنہ امن معاہدے کیلئے مختلف سفارتی رابطوں میں مصروف ہے۔
‎وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار اور مارکو روبیو باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔
‎سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران سے متعلق جاری سفارتی سرگرمیاں اس ملاقات کا اہم محور ہو سکتی ہیں۔
‎پاکستان اس سے قبل بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں اور بیک چینل رابطوں میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق اس ملاقات سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

More posts