Baaghi TV

اسحاق ڈار کی استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ پہنچنے کے بعد استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مزار پر حاضری کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔

نائب وزیراعظم استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل علاقائی فورم آر-4 کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچے ہیں۔

اجلاس کے دوران علاقائی سلامتی، سفارتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مزار استنبول کی تاریخی ایوب سلطان مسجد کے احاطے میں واقع ہے اور اسلامی تاریخ میں اس مقام کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

More posts