وفاقی دارالحکومت میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پراسیسنگ فیکٹری کا انکشاف سامنے آیا ہے
ہیومن پلیسینٹا بیرون ملک اسمگل کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے اسلام آباد زون کی رات گئے بڑی کارروائی،مصدقہ اطلاع پر سیکٹر ایف سیون اسلام آباد میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا،چھاپے کے دوران مذکورہ گھر میں انسانی اعضاء بالخصوص ہیومن پلیسینٹا کی غیر قانونی پراسیسنگ کے لیے مکمل پلانٹ قائم پایا گیا,ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکشاف ہوا کہ ملزمان مذکورہ پلانٹ میں ہیومن پلیسینٹا کو غیر قانونی طور پر پراسیس اور ڈرائے کرتے تھے,تیار شدہ مصنوعات "شی پلیسینٹا” کے نام سے بیرون ملک ویتنام برآمد کی جاتی تھیں,کارروائی میں 5 ملزمان گرفتار، جن میں 3 چینی شہری اور 2 پاکستانی شہری شامل ہیں،اسی نیٹ ورک کی نشاندہی پر ایف سیون / ای الیون سیکٹر اسلام آباد میں واقع ایک اور مقام پر بھی چھاپہ مارا گیا,مذکورہ مقام پر بھی اسی نوعیت کا ایک مکمل پروسیسنگ سینٹر فعال پایا گیا,ملزمان کے قبضے سے پراسیسنگ کے آلات اور تیار شدہ مال برآمد کر لیا گیا,استغاثہ پر ملزمان کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ (HOTA) 2010 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا,
