تہران: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے 3 ارکان سمیت 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران بھر میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 201 ہلاک جبکہ 747 زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اسرائیلی حملوں سے ایران کے 31 میں سے 24 صوبے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچابعض علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،حکام کے مطابق نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ادارے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کا چابہار بندرگاہ پر مشترکہ فضائی حملہ
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کر دیا ہے ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے، ایرانی صدر محفوظ ہیں تہران کے مشرق میں ایک دھماکا ہوا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا اس کے علاوہ اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں بھی دھماکے ہوئے ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی ڈیل نہ ہونے پر ناراض تھے اور امریکی حملے فضا اور سمندر دونوں سے کیے گئے۔
