Baaghi TV

جام کمال خان کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

More posts