Baaghi TV

جانباز موورز پاکستان کے چیئرمین جان محمد رمضان کا پیاف گروپ کی حمایت کا اعلان

جانباز موورز پاکستان کے چیئرمین جان محمد رمضان نے پیاف گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

جانباز موورز پاکستان کے چیئرمین جان محمد رمضان کا کہنا ہے کہ پیاف گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،پیاف رہنماؤں کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل کے حل، صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔پیاف کے پیٹرن اِن چیف انجینئر سہیل لاشاری، سابق صدر لاہور چیمبر میان شفقت علی، چیئرمین پیاف سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین کاشف اکرامی خواجہ اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن و دیگر رہنماؤں اس عزم کا اظہار کیا کہ پیاف گروپ متحد ہو کر تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری طبقے کی آواز کو مزید مضبوط بنائے گا۔

جان محمد رمضان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مضبوط، متفقہ اور فعال قیادت ناگزیر ہے، پیاف تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ، حکومتی اداروں سے مؤثر رابطوں اور کاروباری برادری کے لیے سازگار پالیسیوں کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔پیاف قیادت نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کو متحد رکھا جائے گا اور باہمی مشاورت کے ذریعے صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

More posts