Baaghi TV

جسم فروشی کے اڈے پر اچانک پولیس پہنچ گئی،رنگے ہاتھوں گرفتاریاں

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پولیس نے مبینہ جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ریزورٹ پر چھاپہ مار کر 5 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مدرک تھانہ علاقے میں آگرہ روڈ پر واقع کرشنا ریزورٹ میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے اتوار کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے بھاری نفری کے ساتھ ریزورٹ کو گھیرے میں لے کر کمروں کی تلاشی لی۔کارروائی کے دوران پولیس نے 5 خواتین اور 4 مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے مطابق موقع سے قابل اعتراض سامان، 9 اسمارٹ فونز اور 8 ہزار 990 بھارتی روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔گرفتار خواتین کا تعلق تاج نگر، آگرہ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ گرفتار مردوں کی شناخت پنکو عرف وشال، ابھیشیک کمار، چندن اور امیت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حیران کن طور پر مرکزی ملزم پنکو عرف وشال خود ریزورٹ کا مالک ہے۔ تفتیش میں الزام سامنے آیا کہ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ریزورٹ میں پارٹی کا اہتمام کیا اور باہر سے خواتین کو بلایا تھا۔اگلاس کے سرکل افسر کملیش کمار نے بتایا کہ پولیس کو ریزورٹ میں مبینہ جسم فروشی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کی گئی اور موقع سے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مبینہ ریکٹ کے دیگر روابط کا بھی پتا چلایا جاسکے۔

More posts