7جون کو راولاکوٹ میں آزاد کشمیرپولیس اہلکاروں پرتشدد حملے اور لاش کی بے حرمتی کی ہوش ربا اور خوفناک ویڈیو منظرعام پر آ گئیں
کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نےراولاکوٹ میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت سیدھی گولیاں چلائیں،ویڈیومیں پرتشدد حملے اورشیہد پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے اس گھناؤنے عمل سےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے،بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کراعلامیہ بھی جاری کرچکاہے،بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے،بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے انکے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں،48 سے 72 گھنٹوں کے اندر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے.
