Baaghi TV

کراچی،حکومت مخالف نعرے بازی،بانی ایم کیو ایم کا مقدمہ دوبارہ کھل گیا

altaf hussain

حکومت مخالف نعرے بازی اور شاہراہ قائدین کو زبردستی بند کرانے کے الزام میں بانی ایم کیو ایم کا مقدمہ دوبارہ کھل گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزمان کو 23 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں حمید پاشا، تحسین، عمر مرزا، وسیم اور آفاق عالم شامل ہیں۔مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول اور فاروق ستار کے نام بھی شامل ہیں۔مقدمے میں رؤف صدیقی، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور قمر منصور بھی نامزد ہیں۔ملزمان پر 12 مئی 2016ء کو شاہراہ قائدین زبردستی بند کرانے کا الزام ہے۔

More posts