کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہِ محمد سے وابستہ ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مارخور کی فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف رائفل برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق سید محمد عسکری عابدی کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کو دوبارہ منظم اور فعال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
