Baaghi TV

گدھا گدھی کے پاس کیوں گیا،گدھی کے مالک نے گدھے کو مار دیا،گرفتار

لاہور: برکی کے گاؤں کوہریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شہری نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متاثرہ گدھے کے مالک محمد حسین کے مطابق رات کے وقت اس کا گدھا کھل کر چند گھر دور محمد علی کی گدھی کے پاس چلا گیا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر گدھے پر کلہاڑیوں کے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔محمد حسین کے مطابق زخمی گدھے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہلاک ہو گیا،واقعے کی اطلاع ملنے پر برکی پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے گدھے پر حملے میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

More posts