Baaghi TV

کراچی: خیابانِ بخاری کے اپارٹمنٹ میں 2 خواتین کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ بخاری کے ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین کے درمیان جھگڑے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خواتین کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ فوٹیج میں ایک خاتون کو دوسری خاتون پر مبینہ طور پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس کے ہاتھ میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا لوہے کا ڈمبل بھی دکھائی دے رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو متاثرہ خاتون کے ساتھ موجود ایک شخص کو دھکے دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،متاثرہ خاتون نور العین نے مبینہ تشدد کے بعد بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے واقعے کے خلاف تھانہ درخشاں میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔ویڈیو میں نور العین کو زخمی اور خوفزدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نور العین کا کہنا ہے کہ میری ناک اور منہ سے خون نکل رہا ہے، آنکھ پر بھی زخم ہے، میرے بال نوچ دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری میرٹ پر کی جائے گی۔ ان کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی ہیں جو اپنی والدہ کے ساتھ مذکورہ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

More posts