Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ،خاتون پر سسرال سے چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ ،خاتون پر سسرال سے چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے خاتون پر مقدمہ درج کرنے کا جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل کردیا ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 25 ستمبر کو جواب طلب کر لیا،جسٹس شیریں عمران نے عائشہ جاوید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ناصر چوہان پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نےکہا کہ خاتون نے شوہر سے علیحدگی کےبعد خلع کا دعوا دائر کر رکھا ہے ،سسرالیوں نے خاتون پر گھر سے زیوارت اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ،گواجرانولہ جسٹس آف پیس نے درخواست گزار پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،جسٹس اف پیس نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

More posts