Baaghi TV

پاکستان اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور اور مستقل حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم

sco

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور اور مستقل حمایت جاری رکھے گا

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار ۔ اولارا ۔اوتونو ۔(OLARA OTUNNU) سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اورمعاہدوں کااحترام یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ محمدشہبازشریف نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئےاقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سےکثیرالجہتی تعاون مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل ادارےکے تین بنیادی ستونوں ۔۔امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق پر مربوط اور متوازن انداز میں توجہ مرکوز رکھیں گے۔

اولارا اوتونو نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں میں پاکستان کی قیادت اور اہم کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات پر مشکور ہیں۔

More posts