Baaghi TV

لاہور،خودکشی،حادثات،دیگر واقعات،ایک روز میں 8اموات

crime

لاہور: شہر میں خودکشی، حادثات اور دیگر مختلف واقعات کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو اداروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر 18 سالہ روزی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جبکہ واپڈا ٹاؤن میں 35 سالہ جویریہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔بادامی باغ کے علاقے میں 40 سالہ مزدور حسن کارخانے میں کام کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ادھر شیراکوٹ بس اسٹینڈ کے قریب 70 سالہ محمود اختر حرکت قلب بند ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے کوٹ محمد حسین سے 40 سالہ منیر کی لاش برآمد ہوئی۔ شادمان انڈر پاس کے قریب 25 سالہ نامعلوم شخص بھی مردہ حالت میں ملا، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔اسی طرح گلشن اقبال میں ملتان روڈ کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مختلف واقعات کے مقامات سے شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔

More posts