Baaghi TV

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے پراسیس کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن پراسیس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔وزیر داخلہ کے دورے کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہوگیا، جس پر محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام موجود ہونا چاہیے تاکہ امیگریشن کا عمل متاثر نہ ہو۔ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ نامکمل یا بغیر تصدیق شدہ دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

More posts