لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں لڑکی کے کان سے بالی نوچنے کی واردات میں ملوث خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس پی عاطف کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی، جس کے ذریعے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون مختلف تھانوں میں چوری اور اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔ایس پی عاطف نے بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے مزید انکشافات کی توقع ہے، جن کی روشنی میں دیگر وارداتوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
