Baaghi TV

مکہ کلاک ٹاور سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی، حیرت انگیز منظر کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے مشہور کلاک ٹاور سے ٹکرانے کا حیران کن منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید برقی سرگرمی کے دوران اچانک بجلی مکہ مکرمہ کے معروف کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے، جس کے بعد پورا آسمان لمحہ بھر کے لیے روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔

غیر معمولی منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ ویڈیو تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ طائف میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔

More posts