اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اسی طرح سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کے مطابق دونوں سسٹمز کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 27.71 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں نمایاں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
