Baaghi TV

لارڈز ٹیسٹ شکست کے بعد بابر اعظم کو تیز بخار

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست اور کرکٹ بورڈ کے اچانک بڑے فیصلوں کے بعد لندن میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں ماحول انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی شکست، ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کے بعد شدید دباؤ میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کو تیز بخار بھی ہوگیا ہے۔ ان کی طبیعت کے حوالے سے ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بابر اعظم کو بخار ہونے کی تصدیق کی۔

نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے خود انہیں اپنی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا ہے، تاہم گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان فٹ ہیں اور بخار کے باعث کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کرنا بھی شامل ہے۔ ان فیصلوں کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

More posts