Baaghi TV

مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے پرواز میں ناقص سہولیات، مسافر پھٹ پڑے

مانچسٹر سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں مبینہ ناقص سہولیات کی شکایت سامنے آگئی۔

ایک مسافر نے پرواز کے دوران جہاز کے اندر سے ویڈیو بنا کر جاری کی، جس میں جہاز میں بدبو، ٹوٹی ہوئی اسکرینوں اور پھٹی ہوئی نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔مسافر کا کہنا ہے کہ جہاز کی متعدد نشستوں کی حالت خراب ہے جبکہ سیٹوں پر نصب اسکرینیں بھی کام نہیں کر رہیں۔ مسافر کے مطابق پورے جہاز میں کسی بھی سیٹ پر نصب اسکرین فعال نہیں تھی۔مسافر نے پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی پروازوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جہازوں کی حالت پر توجہ دی جائے اور طیاروں میں موجود خراب نشستوں، اسکرینوں اور دیگر سہولیات کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

More posts