Baaghi TV

مستونگ: وزیر داخلہ بلوچستان کے حفاظتی اسکواڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار زخمی

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ، گورو میں دہشت گردوں نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے حفاظتی اسکواڈ پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایف اسکواڈ نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گرد پسپائی پر مجبور ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو محفوظ رہے، تاہم اے ٹی ایف کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی اور سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا،پاکستان زندہ باد تھا ، زندہ باد ہے ، زندہ باد رہے گا،

More posts