لاہور ہائیکورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کو ہرجانے کی رقم ادا کرنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے میشا شفیع کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ہرجانے سے متعلق متفرق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ہرجانے کی حد تک ماتحت عدالت کا فیصلہ پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔ میشا شفیع نے ہتک عزت کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، جس پر عدالت نے فریقین کا مؤقف طلب کیا ہے۔
