نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے رابطہ کار وزیر برائے اقتصادی امور ایرلنگا ہرتارتو سے ملاقات کی-
ملاقات میں پاک۔انڈونیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دسمبر 2025 میں انڈونیشی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شنگھائی میں عا لمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے رابطہ کار وزیر برائے اقتصادی امور ایرلنگا ہرتارتو سے خوشگوار ملاقات ہوئی–
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق ملاقات میں دسمبر 2025 میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے تاریخی دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی پیش رفت، اقتصادی و ترقیاتی نتائج اور طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیادونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے فیصلوں کو عملی شکل دے کر دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
