Baaghi TV

نااہل مودی حکومت میں تعلیمی بدانتظامی اوربھرتیوں میں بےضابطگیاں،طلبہ سراپااحتجاج

بھارت میں طلبا کااحتجاج شدت اختیار کرگیا،بہار میں سول سروسز کے امیدوار مودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔مودی سرکارکی ہٹ دھرمی،نوجوانوں کےجائزمطالبات تسلیم کرنے کے بجائے احتجاج کودبانے کی پالیسی پرگامزن نکلی

بھارتی جریدہ دکن ہیرالڈ کے مطابق؛ بھارتی اپوزیشن رہنماراہول گاندھی نے کہاہے کہ بی پی ایس سی امتحانی تنازع پر مودی حکومت جواب دہی سے بچنے کیلئے پولیس کو ہتھیار بنا رہی ہے۔یہ محض پولیس کارروائی نہیں بلکہ بی جے پی حکومت کے طرزِ حکمرانی اور ذہنیت پر ایک سنگین سوال ہے۔ بھارتی پولیس کا اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے طلبہء پر تشدد، زبردستی گرفتاریاں اور لاٹھی چارج معمول بن گیا ۔طلبہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور شفافیت کے فقدان کیخلاف طویل عرصے سے مودی سرکار کیخلاف احتجاج کررہےہیں ۔مطالبات ماننے کے بجائےمودی حکومت احتجاجی طلبہ کولاٹھی چارج،واٹرکینن اور گرفتاریوں کے ذریعے دبانے میں مصروف ہے۔

احتجاجی رہنما امان کمار کا کہنا ہے کہ؛ تعلیمی نظام کی بدحالی اور پیپر لیکس اسکینڈلز کیخلاف شروع ہونے والی نوجوانوں کی تحریک وزیر تعلیم کے استعفے تک جاری رہے گی

More posts