Baaghi TV

سپریم کورٹ،عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد

supreme

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عظمیٰ خان کی جانب سے توہینِ عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کے لیے دائر کی گئی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی پالیسی کے تحت ہر مقدمہ اپنی باری کے مطابق سماعت کے لیے مقرر کیا جاتا ہے، جبکہ توہینِ عدالت سے متعلق 94 درخواستیں پہلے سے زیرِ التوا ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں عظمیٰ خان کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست قابلِ پذیرائی نہیں سمجھی گئی، جس کے باعث عدالت نے فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

More posts